اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی چیف سیکرٹریز کو انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کا حکم

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی چیف سیکرٹریز کو ملک میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت تمام انتظامی افسران الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، چیف سیکرٹریز انتخابات کی تیاریوں میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔

خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی الیکشن کمیشن سے رابطے کی ہدایت دی جائے، پورے ملک میں انتظامی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ حساس اور غیر حساس الیکشن میٹریل رکھنے کیلئے محفوظ اور مناسب جگہیں فراہم کی جائیں، الیکشن میٹریل میں ریٹرننگ افسران کو فراہم کیے جانے والے ٹیبلٹس کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن میٹریل جن مقامات پر رکھا جائے وہاں بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے