اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جب تک مینڈیٹ ہے نجکاری کے عمل کو آگے بڑھائیں گے، فوادحسن فواد

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ جب تک مینڈیٹ ہے نجکاری کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

فواد حسن فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا کام نجکاری کرنا ہے کسی ادارے کو بند کرنا نہیں، کسی بھی ملازم کو نگران حکومت فارغ نہیں کرے گی، نگران حکومت میں قابلیت کی بنیاد پربیٹھا ہوں، سول سرونٹ ہوں، میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔

وزیر نجکاری نے کہا سٹیل ملز کی نجکاری اس وقت پاکستان کی ضرورت ہے، جوادارے نقصان کا باعث بن رہےہیں  ان کی نجکاری کر دی جائے گی، رضا ربانی کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کروں گا، کوئی بھی چیز آئین و قانون سے باہر نہیں ہونے جارہی، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے باہر کوئی کام نہیں کرے گی۔

فواد حسن فواد نے مزید کہا نجکاری کا کوئی منصوبہ نگران حکومت نے شروع نہیں کیا، نجکاری کا عمل گزشتہ حکومتوں میں شروع ہوا، نگران وزیرخزانہ کی مدد سے 48 گھنٹے میں پی آئی اے کے لئے پیسوں کا انتظام کیا، نگران حکومت کے اقدامات سے پی آئی اے کا آپریشن رواں دواں ہے، وہی حکومت سبسڈی دے سکتی ہے جس کو خسارے کا سامنا نہ ہو، خسارے سے مہنگائی اورعام آدمی پر بوجھ پڑتا ہے، اگرحکومت کے خسارے میں اضافہ ہوگا توعام آدمی پربوجھ پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے