اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شاہدرہ پراجیکٹ میں دریائے راوی پر ایک نئے پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) شاہدرہ پراجیکٹ میں دریائے راوی پر ایک نئے پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہو گیا۔

شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن پراجیکٹ کے نئے ڈیزائن کا عکس لاہور نیوز نے حاصل کر لیا۔ ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے راوی پل توسیع کا پی سی ون بھی بنا لیا۔ لاہور کے اہم داخلی و خارجی راستے پر پانچ کلومیٹر سے زیادہ طویل سگنل فری کوریڈور تعمیر کیا جائے گا۔ سگنل فری کوریڈور کیلئے راوی پل کی مرمت، بحالی اور نئی لین کا اضافہ کیا جائے گا۔ نئے راوی پل کی تعمیر کے لیے دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن کے مطابق راوی پل دس لین پر مشتمل ہو گا۔ چار چار لین ٹریفک کیلئے مختص ہوں گی جبکہ دو لین میٹرو بس کیلئے ہوں گی۔

ایل ڈی اے سمیت دیگر ادارے مشترکہ طور پر شاہدرہ منصوبے کو سگنل فری بنائیں گے۔ نیا ڈیزائن دوبارہ منظوری کے لئے پنجاب حکومت کو پیش کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے