اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ دیکر طبل جنگ بجا دیا، فردوس عاشق اعوان

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ جاری کر کے ملک میں طبل جنگ بجا دیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پی کے ووٹر کو عزت دو کے سفر کا آغاز ہونے جا رہا ہے، آئی پی پی واحد جماعت ہے جو پہلے ووٹر کو عزت دینے کی بات کرتی ہے، ووٹر کو عزت ملی تو ووٹ کو بھی عزت ملے گی اور امیدوار کو بھی۔

انہوں نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کے اعلان سے غیر یقینی کے بادل چھٹ گئے ہیں، خوشی ہے کہ نگران سیٹ اپ اپنے حقیقی فرائض کی جانب مستعدی سے بڑھ رہا ہے، یقیناََ نگران سیٹ اپ کا اصل مینڈیٹ انتخابات کا بر وقت انعقاد ہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنی پہلی انتخابی اننگ بھرپور انداز میں کھیلے گی، انتخابی دنگل میں آئی پی پی اپنا بھر پور رنگ جمائے گی، ملک دوبارہ جمہوریت اور استحکام کی راہ پر گامزن ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے اعلان سے سیاسی صف بندی کا آغاز ہونے لگا ہے، پولیٹیکل ڈیفالٹر سیاسی پارٹیاں ہی لیول پلیئنگ فیلڈ کا بہانہ بنا رہی ہیں، سخاوت کی سیاست کرنے والوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کوئی مسئلہ نہیں، جن کو عوام کے سامنے جوابدہی کا خوف ہے وہی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے