اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

شوگر کے مریضوں کو انسولین دینے والی نئی ڈیوائس تیار کر لی گئی

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امپلانٹ کی جانے والی ایک نئی ڈیوائس بنائی گئی ہے جو ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا افراد کے زیر استعمال انسولین انجیکشن کی جگہ لے لے گی۔

امریکا کے میساچوسٹس اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے محققین نے چیونگ گم کے سائز کی ایک ڈیوائس بنائی ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے جسم میں انسولین بنانے والے خلیے داخل کرنے کے ساتھ اس عمل کے لیے ضروری آکسیجن کو لامحدود مقدار میں مہیا کر سکتی ہے۔

چوہوں پر آزمائی جانے والی یہ ڈیوائس ذیابیطس کے مریضوں کو ان کے بلڈ شوگر کی مقدار اور انسولین کا انجیکشن لگانے کی مجبوری ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جبکہ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ ڈیوائس (جس کی آزمائس جلد ہی انسان پر شروع ہونے  کا منصوبہ ہے) مطلوبہ پروٹین کی فراہمی کے ذریعے دیگر بیماریوں کے علاج کے طور پر بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

ایم آئی ٹی میں کیمیکل انجینئرنگ کے پروفیسر اور ڈیوائس بنانے میں مرکزی حیثیت رکھنے والے ڈاکٹر ڈینیئل اینڈرسن کا کہنا تھا کہ اس کو ایک زندہ میڈیکل آلے کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے جو انسانی خلیوں سے بنا ہے اور انسولین خارج کرتا ہے ساتھ ہی اس میں ایک برقی لائف سپورٹ سسٹم بھی ہے۔

ڈاکٹر اینڈرسن کا کہنا تھا کہ مریضوں کی اکثریت انسولین پر انحصار کرتی ہے اور انسولین کے انجیکشن لگاتے ہیں لیکن ان کی بلڈ شوگر کی سطح صحت مند نہیں ہوتی۔ اگر ان کی بلڈ شوگر کی مقدار کو دیکھا جائے (ان کے بھی جو بہت احتیاط برتتے ہیں) تو انسولین وہ کام نہیں کرسکتی جو فعال لبلبہ کر سکتا ہے۔

ماہرین کو انسولین پیدا کرنے والے ٹرانسپلانٹڈ خلیوں کو مناسب آکسیجن کے ساتھ سپلائی کرنے کے مسائل کا سامنا تھا۔ جس کو ایم آئی ٹی کے سائنس دانوں نے جسم میں آبی بخارات کو اس کے اجزا (ہائڈروجن اور آکسیجن) میں توڑنے کا سراغ لگا کر حل کیا۔

بعد ازاں آکسیجن ڈیوائس کی سٹوریج چیمبر میں جاتی ہے جہاں وہ انسولین پیدا کرنے والے ٹرانسپلانٹڈ خلیوں کی نشوونما کرتا ہے جس کے بعد یہ خلیے بڑھے ہوئے بلڈ گلوکوز کی سطح پر فوراً اثرانداز ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے