اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی سستی ہوئی نہ ہی مہنگی کرنے والا کوئی پکڑا گیا، عوامی مشکلات جوں کی توں

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(عمران اکبر) نہ 9 من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی، بڑے بروکرز کی گرفتاری ہوئی نہ ہی چینی سستی ہو سکی، سستی چینی کا حصول 13 بڑے شوگر ڈیلرز کی گرفتاری سے مشروط ہو کر رہ گیا۔

13 بڑے شوگر بروکرز کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیوں میں بھی کوئی کامیابی نہیں مل سکی، رواں مہینے کے 20 ایام گزر گئے مگر سٹہ بازوں اور شوگر مافیا کی گردن نہیں مروڑی جا سکی۔

لاہور کے 2 اور قصور کے 1 سمیت 13 بروکرز کو پکڑنے کی کوئی خبر  نہیں آئی، افسران کی طرف سے خاموشی اور سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے۔ 

ادھر تاحال عوام کی تکلیف جوں کی توں ہے، حکومتی اعلان کردہ 140 روپے فی کلو والی چینی کہیں بھی دستیاب نہیں ہے،صارفین 1 کلو کے 175 روپے ادا کرنے پر مجبور ہیں، شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر فی کلو 35 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔

بدنیتی شامل ہونے سے شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 175روپے ازخود وصول کی جا رہی ہے، سرکار کے 140 روپے فی کلو چینی ملنے کے دعوے ہوا میں اڑا دیئے گئے ہیں، حکومتی اعلان پر کہیں بھی عملدرآمد دکھائی نہیں دے رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے