اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاور سیکٹر کو کھربوں روپے کا نقصان

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(ویب ڈیسک) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاور سیکٹر کو دو سال میں کھربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

ذرائع وزرات توانائی کے مطابق پاور سیکٹر کی ناکام پالیسیوں اور ڈسکوز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کم ریکوری کے باعث دو سال میں 708 ارب روپے گردشی قرضے کا حصہ بن گئے۔

دو سال کے دوران پاور سیکٹر کو 253 ارب روپے، رواں سال ڈسکوز کی خراب کارکردگی کے باعث وزرات توانائی کو 160 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشتہ سال ڈسکوز نے قومی خزانے کو 133 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، رواں سال ڈسکوز کی کارکردگی مزید خراب رہی۔

ذرائع کے مطابق دو برسوں میں وصولیوں میں ناکامی کے باعث حکومت کو 416 ارب روپے کا نقصان ہوا، رواں سال ڈسکوز کی ریکوریاں ٹارگٹ سے 236 ارب روپے کم رہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا 80 فیصد سسٹم اوورلوڈ ہے، ٹرانسفامرز اور گرڈ سٹیشنز بھی بجلی کی بڑی مقدار ضائع کر دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے