اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چکی آٹا مزید مہنگا، فی کلو 175 روپے کا ہو گیا

21 Sep 2023
21 Sep 2023

(لاہور نیوز) عوام کے لیے ایک کے بعد ایک مشکل، چکی آٹا 5 روپے کلو مزید مہنگا کر دیا گیا، دیسی آٹے کی فی کلو قیمت 175 روپے ہو گئی۔

مہنگائی کے طوفان نے سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیا، چکی آٹا 5 روپے مزید مہنگا ہو کر 175 روپے فی کلو پر جا پہنچا ہے، آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی قیمت  کا اطلاق بھی کر دیا گیا، مہنگی گندم اور بجلی کو آٹا مہنگے کرنے کا جواز قرار دیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق منڈی میں گندم 4 ہزار 900 سے 4 ہزار 920 روپے فی من بیچی جا رہی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں گندم 150 سے 200 روپے فی من تک مہنگی ہوئی جبکہ بجلی مہنگی ہونے سے بھی گندم کے پیداواری اخراجات بڑھ رہے ہیں۔

ادھر مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 سے 2850 روپے میں دستیاب ہے جبکہ کھلا سرخ آٹا 140 اور سفید فائن آٹا 150 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے تھیلے کے نرخ بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی درد سر بن چکی ہے، اب آٹا بھی مہنگا کر کے مشکلات  بڑھا دی گئی ہیں، روٹی تو انسان کی بنیادی ضرورت ہے، کم از کم حکومت آٹے کے نرخوں کو ہی قابو کر لے تاکہ غریب دو وقت کی روٹی تو کھا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے