اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ترقی پذیر ممالک کو عالمی وباؤں سے بچانے کیلئے مالی وسائل مہیا کریں: نگران وزیراعظم

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہورنیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ترقی پذیرملکوں کوعالمی وباؤں کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے مالی وسائل مہیا کرنا ہوں گے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور ردعمل کے موضوع پر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک چھوٹے سے وائرس کے باعث کروڑوں لوگوں کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا، خوش قسمتی تھی کہ سائنسدان کرونا ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

نگران وزیراعظم نے کہا ویکسین کی تقسیم میں عالمی سطح پرغیرمنصفانہ رویہ دیکھنے کو ملا، وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ویکسینز کی دستیابی ہر ایک کے لئے ممکن بنانا ضروری ہے، کرونا وائرس کی روک تھام میں درپیش آنے والے مسائل کو دوبارہ نہ دہرانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، ہمیں عالمی سطح پرویکسین کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے، عالمی حدت میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان شامل ہے، حقوق دانش کے نام پرغریب ملکوں کے ساتھ غیرمنصفانہ رویہ نہیں رکھنا چاہئے، گلوبل وارمنگ کے خلاف ہرایک کواپنا کردارادا کرنا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے