اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا، چار سے پانچ تبدیلیوں کا امکان

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل کرے گا، سکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے سکواڈ کے حوالے سےمشاورت کے تمام مراحل مکمل ہو گئے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی حتمی منظوری بھی ہو چکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے مشاورتی عمل بھی مکمل ہو چکا ہے، ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے سپنرز کی ناقص کارکردگی تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے درد سر بن گئی ہے۔

چیف سلیکٹر نے مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط بنانے کے لئے سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد کے نام پر بھی غور شروع کردیا، سرفراز احمد کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں نسیم شاہ کی جگہ زمان خان یا حسن علی کی  شمولیت جبکہ سپنر ابرار احمد اور دیگر سپنرز کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حالیہ کارکردگی کا جائزہ بھی جاری ہے۔ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان کے ان آوٹ کے حتمی فیصلے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے