اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی معیشت الیکشن سے سنبھل سکتی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے۔

پاکستان کی معیشت پر اپنی رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ مالی سال 2024ء کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا، توانائی کی قیمت میں اضافہ، روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد ضروری ہے، رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی، مالی نظم و نسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات ضروری ہیں، مستحکم معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات بھی ضروری ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا جس کے باعث مہنگائی اور شرح نمو کم رہی، مستحکم گروتھ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی اکانومی کیلئے شراکت داری جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے