20 Sep 2023
(لاہور نیوز) پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز 28 اکتوبر سے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کو کرشنگ کے آغاز کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں، شوگر ملوں نے حکومتی ہدایات پر عمل کی بجائے 28 نومبر تک کا وقت مانگ لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اکتوبر میں کرشنگ شروع نہ ہوئی تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار ملز مالکان کا کارٹل کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، اگر بروقت اکتوبر میں کرشنگ شروع ہوئی تو چینی کی قیمت 140 رو پے سے نیچے آجائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں ہمیشہ حکومت نے شوگر ملز مالکان کا ہی ساتھ دیا، صارفین کا ہر سال استحصال ہوتا رہا ہے، اس سال کرشنگ سیزن کو 28 اکتوبر سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔