اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹیز کی نشاندہی پر جوہر ٹاؤن سے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(لاہور نیوز) سیف سٹیز سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر جوہر ٹاؤن پولیس نے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پر تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے، پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس پی عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 4 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون، پستول اورنقدی برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت  محمد ناصر اور غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان شہریوں سے موبائل، نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو جاتے تھے، جرائم کے خاتمے کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آپریشنز جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے