اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توڑپھوڑ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال کی عدالت میں ملزمان کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے۔

وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار اور شیخ رشید اغوا ہیں، صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتا نہیں ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، بعدازاں عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے