اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئندہ اے کیٹیگری کھلاڑیوں کو صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی: ذکاء اشرف

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نےکہا ہےکہ کھلاڑیوں کے کنٹریکٹس میں معاوضوں اور میچ فیس میں بے حد اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ کرکٹرز کسی اورطرف نہ دیکھیں۔

کولمبو میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ  قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے  آگاہ کر دیا ہے،کھلاڑیوں کو لیگز  کھیلنےکی تعداد کا بھی بتایا گیا ہے، سنٹرل کنٹریکٹس کھلاڑیوں کی بہتری کو مدنظر  رکھ کر ترتیب دیے ہیں۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کے پاس سنٹرل کنٹریکٹس موجود ہیں، دیکھتے ہیں کب دستخط کرتے ہیں، کھلاڑیوں کے کنٹریکٹس معاوضوں اور میچ فیس میں بے حد اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ کرکٹرز کسی اور طرف نہ دیکھیں،کرکٹرز کے ایجنٹس کرکٹرز کو مختلف شقوں پر بات کرنے کا کہتے ہیں، مختلف ایشوز پر بات چیت ہونےکی وجہ سے سنٹرل کنٹریکٹس میں تاخیر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے کیٹیگری کےکھلاڑیوں کو صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی، ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے پی ایس ایل کے علاوہ دوسری ایک لیگ کی اجازت ہوگی، میگا ایونٹس اور اہم سیریز سے دو ماہ قبل تک کھلاڑی کوئی لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے