اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مصباح الحق اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ویٹرینز کرکٹ ایسوسی ایشن نے کراچی میں ہونے والے اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ فواد اعجاز خان کے مطابق 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں تجربہ کار سابق کپتان مصباح الحق پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیسٹ کرکٹر اور جارح مزاج آلراؤنڈر عبدالرزاق کو مصباح الحق کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

ایونٹ کیلئے اعلان کردہ پاکستان ٹیم میں سٹار کرکٹر شاہد آفریدی، حسن رضا اور محمد سمیع بھی شامل ہیں۔

فواد اعجاز نے مزید بتایا کہ سابق فاسٹ بولر جلال الدین کو اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا کوچ جبکہ اعظم خان کو منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 19 ستمبر کو امریکا کیخلاف میچ کے ساتھ کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے