اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(ویب ڈیسک) دفاعی چیمپئن شبیراقبال نے سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کے پروفیشنلزایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک کروڑ 11 لاکھ روپے پرمشتمل تھی۔

کراچی گالف کلب میں ہونے والی چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کے آخری روز پروفیشنلز کیٹگری میں دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔

شبیراقبال نے آخری روز  شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین انڈر پار 69 سکور کیا اور مجموعی سکور 274 کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔

شبیراقبال پہلے روز دسویں پوزیشن پرتھے، احمد بیگ نے بھی آخری روز تین انڈر پار 69 سکور کیا اور دوسری پوزیشن لی، محمد اشفاق جو چھٹے نمبر پر تھے، چوتھے روز چھ انڈر66 سکور بنایا اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، محمد شہزاد جو کل تک ٹاپ پوزیشن پر تھے چھٹے نمبر پر آئے۔

سینئر پروفیشنلز کا ٹائٹل محمد طارق نے جیت لیا جب کہ جونئیر پروفیشنلز کا ٹائٹل ایم راشد بیگ نے جیتا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے جنہوں نے چیمپئن شپ کے شاندارانعقاد پر پاک بحریہ کے منتظمین اور سپانسرز کی کاوشوں کو سراہا۔

 انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیےکوشاں ہے، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب کے اختتام پر کامیاب گالفرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے