اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

خوشگوارموڈ کیلئے سوشل میڈیا کے بجائے براہ راست سماجی روابط رکھیں

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(ویب ڈیسک) موڈ کو بہتر کرنے کیلئے یا ذہنی مثبت اثرات کو بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا پر وقت گزارنے کے بجائے براہ راست کسی کے ساتھ ذاتی گفتگو کریں۔

ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ براہِ راست آمنے سامنے سماجی روابط سے موڈ پر مثبت اثرات زیادہ ہوتے ہیں بہ نسبت سوشل میڈیا پر وقت گزارنے سے۔

مطالعہ کے مصنفین نے حال ہی میں آن لائن شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ لوگ اپنے سمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ یا تو وہ اکیلے پن کے ناخوشگوار تجربے سے بچنا چاہتے ہیں یا اس وجہ سے کہ وہ براہ راست سماجی تعامل کے فوائد کو نہیں جانتے۔

جارجیا یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور مطالعہ کی سرکردہ مصنف کرسٹینا لیکفور نے نیوز ریلیز میں کہا کہ ہم یہ بات جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے کہ لوگ سماجی روابط میں اپنے اختیارات کا موازنہ کیسے کرتے ہیں یعنی بالواسطہ یا بلاواسطہ سماجی روابط، دونوں لحاظ سے وہ کیسا محسوس کرنے کی توقع رکھتے ہیں اور پھر وہ انہیں انجام دینے کے بعد حقیقت میں کیسا محسوس کرتے ہیں۔

مطالعہ میں شریک کچھ شرکا کو سمارٹ فونز کے مخصوص ٹاسک دیئے گئے جن میں ویڈیوز دیکھنا، سوشل میڈیا استعمال کرنا میسجنگ کرنا یا دیگر سرگرمیاں شامل تھیں جبکہ دیگر کو دوسرے افراد کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

نتائج سے پتہ چلا کہ وہ شرکا جنہوں نے آپس میں بات چیت کی، ان کے موڈ پر کافی اچھا اثر پڑا بہ نسنبت ان کے جنہوں نے سمارٹ فون پر سوشل میڈیا پر وقت گزارا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے