15 Sep 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سری لنکا کےہاتھوں شکست خور ہونے کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کولمبو میں سری لنکا کے ہاتھوں ناک آؤٹ مقابلے میں شکست پر لکھا کہ ایشیاکپ کے دوران جس طرح چیزیں پھیلی ہیں میں اس سے مایوس ہوں، تاہم مجھے امید ہے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے “بہتر منصوبہ بندی” کریں گے۔