اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیا حارث اور نسیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہونگے؟ بابر کا متبادل پلان کیا ہے؟

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایشیا کپ کے دوران انجریز کا شکار ہونے والے فاسٹ بولرز حارث رؤف اور نسیم شاہ کی صحت یابی اور اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق گفتگو کی ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز حارث رؤف اور نسیم شاہ بھارت کے خلاف میچ میں انجریز کا شکار ہوئے تھے، حارث رؤف پسلیوں میں تکلیف کے باعث بھارت کے خلاف اپنے اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہیں کر سکے تھے جبکہ نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہو کر ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔

پہلے بھارت اور پھر سری لنکا سے شکست کے بعد گرین شرٹس کا ایشیا کپ میں سفر اختتام کو پہنچ چکا ہے اور اب قومی ٹیم ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

بھارت میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ، کرکٹ بورڈز کے پاس 28 ستمبر تک کھلاڑیوں کا اعلان کرنے اور انہیں تبدیل کرنے کا موقع ہے، اس کے بعد اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی اجازت درکار ہو گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پرامید ہیں کہ دونوں فاسٹ بولرز (حارث اور نسیم) ورلڈکپ میں 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائینگے۔

تاہم جب حارث رؤف اور نسیم شاہ کی غیرموجودگی میں دوسرے پلان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے صرف اتنا کہا کہ میں آپ کو بعد میں بتاؤں گا۔

بابراعظم کا کہنا تھا ابھی اپنا پلان بی آپ کو نہیں بتا سکتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ حارث رؤف کی انجری کوئی بڑی نہیں ہے اور وہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل فٹ ہو جائینگے۔

نسیم شاہ کے حوالے سے بابراعظم کا کہنا تھا نہیں معلوم کہ نسیم شاہ کب تک فٹ ہوں گے لیکن مجھے امید ہے کہ وہ بھی ورلڈکپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے اور اب ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے کوئی آفیشل ون ڈے میچز نہیں ہیں تاہم پاکستان نے 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے