اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اٹک جیل حکام کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے سے انکار

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے سے انکار کردیا۔

خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اسلام آباد میں اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تحریری جواب جمع کرا دیا۔

اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کا اس حوالے سے جواب میں کہنا ہے کہ جیل قوانین اجازت نہیں دیتے، ٹیلی فونک گفتگو نہیں کروائی جا سکتی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان کو ٹیلیفون کی سہولت نہیں، ٹیلیفون سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، اس حوالے سے عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب پر 18 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔

سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے پنجاب پریزنرز فاؤنڈیشن کا خط بھی عدالت میں جمع کروایا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب کے مطابق پریزنرز قوانین 1978 کے مطابق قیدیوں کو بیرون ملک ٹیلیفون پر بات کی اجازت نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے