15 Sep 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کی ٹکٹیں آج فروخت کے لئے دستیاب ہوں گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کی ٹکٹیں آج (15 ستمبر) شام 8 بجے سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔
ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی، دوسرا سیمی فائنل 16 ستمبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو گا، تمام ٹکٹیں آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ہوں گی۔