14 Sep 2023
(لاہور نیوز) ایشیا کپ ون ڈے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل کی نوعیت کا میچ کھیلا جانا ہے لیکن کولمبو میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے، بارش کے باعث گراؤنڈ سٹاف نے پچ سمیت پورے گراؤنڈ کو کور سے ڈھانپ دیا ہے۔
واضح رہے کہ اگر اس میچ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔