13 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیمیں ٹریننگ سیشنز میں شرکت کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئیں۔
دونوں ٹیمیں شام ساڑھے چھ بجے تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا ۔
سیریز کا آخری میچ کل دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا ، جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔