(ویب ڈیسک ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت ہاتھوں تاریخی ہار پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کی سرزنش کردی۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کو اپنی لائن و لینتھ کا خیال رکھنا ہوگا، یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ اگر آپکو ابتداء میں وکٹ نہیں ملی تو آپ خود سے ناراض ہوجائیں۔
سابق کپتان نے نسیم شاہ کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے نسیم کی لینتھ پر گیند کیوں نہیں کی؟ مجھے لگتا ہے کہ میچ شروع ہونے کے 20 سے 25 اوور بعد بھارت میچ جیت چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا کہ لوگ پچ کو قصوار وار قرار دے رہے تھے کیوں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پچ اچھی تھی تاہم آپکی بالنگ صحیح نہیں تھی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ نے جس لینتھ پر بالنگ کروائی اگر شاہین اسی جگہ بالنگ پر فوکس کرتے اور وکٹ لیتے تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ شاہین کی لائن اور لینتھ میچ میں ٹھیک نہیں تھی، جہاں وہ بال کرنا چاہ رہے تھے نہیں ہوئی، ابتدائی اوور میں شاہین کو وکٹ نہ جگ' تو فرسٹریشن ہوجاتی ہے۔
آل راؤنڈر نے شاہین کو اعتماد دیتے ہوئے کہا کہ آپ واپس آئیں اور شاندار کم بیک کریں۔