12 Sep 2023
(لاہور نیوز) کراچی گالف کلب میں 27ویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، چیمپئن شپ کل 6 کیٹیگریز میں کھیلی جائیں گی جس میں ملک بھر سے 600 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 1995ء سے قومی گالف سرکٹ کا ایک باقاعدہ اور بڑا ایونٹ بن چکا ہے، تقریب میں سول و ملٹری افسران اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔