12 Sep 2023
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں جان بچانے والی متعدد ادوایات نایاب ہوگئیں جبکہ بلیک میں وہی ادویات 10 گنا مہنگے داموں فروخت ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرگی کےمریضوں کی ٹیگرال 4 گنا زیادہ قیمت ادا کرنے کے باوجود مارکیٹ میں موجود نہیں ہے، شوگرکےمریضوں کی جان بچانے والی دوا انسولین لائف لائن مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔
شہر کی بیشتر مارکیٹوں میں ہیوملن 70/30 کی بھی عدم دستیابی کی شکایات سامنے آرہی ہیں، دل کے مریضوں کی دوا ہیپرین انجیکشن ،مریضوں کو نیند آنے، موڈ ٹھیک کرنیوالی دوا اریٹالین بھی دستیاب نہیں۔
اس کے علا وہ بیشتر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ میں پیراسٹامول 20 کا پتا 192 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔
ادویات کی نایابی اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔