اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت سے بڑی شکست کی ذمہ دار پاکستانی ٹیم مینجمنٹ ہے: باسط علی

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست کی ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی ہے۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے سابق پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر باسط علی نے کہا کہ جہاں بارش بار بار کھیل میں مداخلت کر رہی ہو وہاں ایک روز قبل ہی ٹیم کا اعلان کردینا بے وقوفی ہے اور یہ سب بابراعظم نہیں بلکہ ٹیم مینجمنٹ کر رہی ہے۔

باسط علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ جس میں سوائے مورکل کے کسی نے بڑی کرکٹ نہیں کھیلی ان کی غلط اور دنیا سے منفرد فیصلے کرنے کی بے وقوفانہ سوچ کی وجہ سے پاکستان کو اس صورتحال کا سامنا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے ایک دن قبل ہی چار فاسٹ بولرز اور ایک سپنر کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کیا جس کو دیکھتے ہوئے بھارتی ٹیم نے ائیر جو سپنرز کو اچھا کھیلتا ہے اس بٹھا کر راہول کو کھلایا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جب حریف ٹیم کو پہلے ہی پتہ چل جائے کہ کن بولرز کا سامنا ہوگا تو اس کے لیے میچ کی پلاننگ آسان ہوگی اور ہماری مینجمنٹ نے حریف کو خود یہ موقع فراہم کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب گزشتہ روز بھارتی بیٹرز نے سابقہ میچ کے برعکس مختلف روپ دکھاتے ہوئے تیز کھیلنا شروع کیا تو پاکستان کی جانب سے بھی کچھ مختلف ہونا چاہیے تھا۔ جب اوپنرز پاکستانی بولرز پر حاوی تھے تو حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اوور کا ٹائم بڑھا کر حریف بیٹرز سے گفتگو کرکے اس کا دھیان بٹانا چاہیے تھا۔

 باسط علی نے مزید کہا کہ پارٹنر شپ صرف بیٹنگ نہیں بولنگ میں بھی ہوتی ہے سب کو پتہ ہے کہ شاہین شاہ اور نسیم ایک ساتھ آتے ہیں تو اس بولنگ پارٹنر شپ میں تبدیلی لاتے جو حریف کے لیے سرپرائز ہو سکتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے