12 Sep 2023
(ویب ڈیسک) پنجاب میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد 1965ہوگئی ، گزشتہ24گھنٹے کےدوران پنجاب میں ڈینگی کے82مریض رپور ٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور 36،راولپنڈی 19،ملتان سے 15مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد 1965ہوگئی، پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی بخار کے 93 مریض زیرعلاج ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 32 مریض داخل ہیں۔