اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر انٹرنیشنل ورچوئل سکریبل چیمپئن شپ جیت لی

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو شکست دےکر انٹرنیشنل ورچوئل اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

بھارت کے مادھو کامتھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ورچوئل سکریبل ٹورنامنٹ کے بیسٹ آف 5 فائنل میں پاکستان کے علی سلمان کو شکست دے دی، سری لنکا کے ہیون دلمتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیپی ہوم سکول کراچی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر کیا گیا۔

چیمپئن شپ میں8 ممالک کے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

دو روزہ چیمپئن شپ کے پہلے روز ہفتے کو پہلے دن کے اختتام پر ٹاپ دو سلاٹس پر پاکستان کے عفان سلمان اور ان کے بھائی علی سلمان کا قبضہ تھا لیکن بھارت کے مادھو کامتھ نے دوسرے دن انہیں پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پھر علی سلمان نے اپنے چھوٹے بھائی عفان کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کیا جہاں وہ بیسٹ آف فائیو فائنل میں بھارت کے مادھو کامتھ سے شکست سے دوچار ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر غزالہ نظامی، طارق پرویز، ڈاکٹر ملیحہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے