اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گستاخ رسولﷺکے سرکی قیمت مقرر کرنے پر کرکٹر خالد لطیف کو ہالینڈ 12 سال قید کی سزا

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ہالینڈ کی ایک عدالت نے پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کروانے والے رکن پارلیمنٹ گیئرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسانے اور دھمکیاں دینے پر 12 سال قید کی سزا سنادی۔

ہالینڈ کے متنازع رکن پارلیمنٹ ملعون گیئرٹ ولڈرز نے 2018 میں رسول اللہ ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے ناپاک مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جس پر پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف نے مبینہ طور پر ایک ویڈیو پیغام میں گیئرٹ ولڈرز کی سر قیمت 21 ہزار یورو رکھی تھی۔

ہالینڈ میں اس ویڈیو پیغام پر کرکٹر خالد لطیف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سخت سیکیورٹی حصار میں کئی سماعتیں ہوئیں اور آج انھیں 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے پر ہالینڈ میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن فوری طور پر کوئی جواب نہ مل سکا۔

کرکٹر خالد لطیف کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔خالد لطیف اس وقت پاکستان میں ہیں اور ہالینڈ کی عدالت میں کسی بھی موقع پر موجود نہیں تھے۔عدالت کو بتایا گیا تھا کہ خالد لطیف کا مؤقف جاننے اور قانونی مشاورت کے لیے حکومت پاکستان سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے