اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے 15 ستمبر تک بات کرانے کا حکم

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سائفر کیس کی سماعت کے لیے قائم خصوصی عدالت نے 15 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات نہیں کرائی گئی، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے کہا ہے کہ سیکرٹ ایکٹ کے ملزم کی فون پربات نہیں کروا سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپرنٹنڈٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

شیراز رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ 30 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم دیا گیا لیکن بات نہیں کروائی گئی۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 15 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کے حکم پر عمل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے