11 Sep 2023
(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
اے ٹی سی اسلام آباد میں جوڈیشل کملپلیکس حملہ کیس میں گرفتار پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، پرویزالہٰی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوشن کی جانب سے آج بھی ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔
وکیل پرویزالہٰی کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی۔
بعد ازاں عدالت نے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی۔