اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(لاہور نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے ہیں۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے اہم معرکے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی، روہت شرما اور شبمن گل نے ایک طرف وکٹ روکے رکھی تو دوسری جانب تیز رفتاری سے رنز بناتے رہے۔

بعد میں شاہینوں نے بھارتی اوپنرز کو قابو کر لیا، بھارتی کپتان روہت شرما 49 گیندوں پر 56 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے جبکہ شبمن گل 52 گیندوں  پر 58 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔بھارتی ٹیم کی جانب سے اس وقت ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کریز پر موجود ہیں جبکہ بارش کے باعث میچ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے