اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین میں غصے کی کمی، کرکٹ میں اتنے آداب مجھے پسند نہیں: شعیب اختر

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(ویب ڈیسک) راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی میں غصے کی کمی ہے، کرکٹ کے کھیل میں اتنے آداب مجھے پسند نہیں۔

ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان نے بھارت کو انکی سرزمین پر ہرانا ہے، ہم نے کپ لے کر آنا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ اللہ کرے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ فائنل ہو۔ جس کے بعد تقریباً 3 ہزار لوگوں کو دل کا دورہ پڑسکتا ہے۔ بھارت پیسے بنائے لیکن ہم ورلڈکپ بنائیں گے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق انہوں نے کہا کہ شاہین پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ ہے،ایک چیز جو شاہین میں غائب ہے وہ غصہ ہے۔ میں اگر 135 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند بازی کرتا تھا تو اس میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بلے باز کو کوستا تھا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ شاہین کو اس پر تھوڑا سا کام کرنا ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ کیا ہوجائے گا؟ آپ پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، تو جرمانہ دے دو۔ رگبی ٹیکل دیں، کچھ بھی نہیں ہوگا۔ آپ جو کرکٹ کھیلتے ہیں اس میں ایسا مزاج رکھیں۔ لڑائیاں ہر کھیل میں ہوتی ہیں لیکن کرکٹ میں اتنے آداب، مجھے پسند نہیں۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ میں اگر اپنی ٹیم کے ساتھ ہوتا تو ان کو ایسی دلیری سکھاتا کہ ڈرنا نہیں ہے۔ ویرات کوہلی سے بات نہیں کرنی، دھکے دینے ہیں۔ اگر کوہلی بیٹنگ میں مصروف ہوگیا تو میچ جتوا دے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے