اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ابھی تک میں نے اپنی بہترین بولنگ نہیں کی‘ شاہین آفریدی نے خبردار کردیا’

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سٹار بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک میں نے اپنی بہترین بولنگ نہیں کی۔

ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ہر میچ سپیشل ہوتا ہے،انڈر 16 کرکٹ کھیلتا تھا تو روایتی حریفوں کے مقابلے کا شدت سے منتظر ہوتا تھا۔

ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت کیخلاف بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ میرے خیال میں یہ میرا بہترین سپیل نہیں تھا، ابھی تو آغاز ہے،آگے بہت کچھ کر دکھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے نئی گیند سے بولنگ کرتا ہوں تو پرستاروں کی توقعات بھی زیادہ ہوتی ہیں،پاکستان ٹیم کی اچھی بات ہے کہ ہر کسی کو اپنے رول کا اندازہ ہے،بولرز جانتے ہیں کہ نئی یا پرانی گیند کا کس طرح فائدہ اٹھانا ہے۔

پیسر نے کہا کہ میری اور نسیم شاہ کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد وکٹیں اڑائیں، حارث رؤف کی سپیڈ ہم دونوں سے زیادہ ہے، وہ درمیانی اور آخری اوورز میں اٹیک کرتے ہیں،ہمارا آپس کا تال میل بھی اچھا ہے، ایک دوسرے سے بات اور رہنمائی بھی کرتے رہتے ہیں،اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں تینوں پاکستانی پیسرز کارکردگی میں سرفہرست ہیں،شاہین شاہ آفریدی گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا میں ہونے والے ٹیسٹ سیریز میں ہی انجرڈ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کم بیک کیا تو پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے،پی ایس ایل میں واپسی کے بعد مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے اور بتدریج بھرپور ردھم میں آچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے