اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی صحافی نے قومی ٹیم کے بابراعظم سے ’بیٹ‘ مانگ لیا

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بیٹ مانگ لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارت کے معروف سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے بابر سے بیٹ مانگ لیا۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے اہم میچ سے قبل بھارتی صحافی پریکٹس سیشن کور کررہے تھے۔

وکرانت گپتا نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران میری ملاقات محمد رضوان، شاہین آفریدی اور آغا سلمان سے بھی ہوئی تھی تاہم جب بابراعظم نیٹ میں پریکٹس کررہے تھے تو انکے بلے سے الگ ہی آواز آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم جب پریکٹس ختم کرکے باہر آئے تو ملاقات ہوئی، اس دوران کہا مجھے آپ سے کچھ چاہیے ہے تو بابر نے پلٹ کر پوچھا جی! بالکل، میں نے کہا کہ آپکا بیٹ چاہیے، اب دیکھتے ہیں وہ دیتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹیمیں کولمبو کرکٹ سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے