اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ون ڈے کے سپر فور مرحلےمیں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین سپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو  فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔ سپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور  سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈرمیں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم شامل ہیں جب کہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

فوٹو: پی سی بی

پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ آج کولمبومیں بھارت کے خلاف کھیلےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ہامی بھرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد باراعتراضات اٹھائے تھے  جس کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر کل بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو میچ 11ستمبرکو بھی جاری رہےگا اور وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے