اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلی پولیس ایکسٹریم ہینڈ گن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(ویب ڈیسک) کراچی میں سپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) اور انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن کے اشتراک سے پہلی پولیس ایکسٹریم ہینڈ گن شوٹنگ چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد کیا گیا جس میں 3 مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں 137 شوٹرز نے حصہ لیا۔

پولیس ایکسٹریم ہینڈ گن شوٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز چوکنڈی میں ہوئے، مقابلوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، سویلینز اور خواتین سمیت 137 شوٹرز نے اپنی صلاحیتوں کے مظاہرہ کیا۔

مقابلوں میں پاکستان نیوی، انٹیلیجنس بیورو، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس، آر آر ایف کی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کیٹیگری میں حصہ لیا۔

مقابلوں میں سی ٹی ڈی پنجاب، سی ٹی ڈی سندھ، موٹر وے اور سی پی ایل سی کی ٹیمیں بھی شامل ہوئیں جبکہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے خواتین اور مردوں نے سویلین کیٹیگری میں حصہ لیا۔

مقابلوں کی تقریب تقسیم  اسناد کے مہمان خصوصی نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائر حارث نواز نے مقابلوں کے کامیاب شوٹرز میں نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے