09 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سندھ پریمیئر لیگ کیلئے این اوسی جاری کر دیا۔
سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی جس کے بعد پی سی بی ہیڈ آفس میں کئی دن سے رکی ہوئی این اوسی جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں صدر ایس پی ایل عارف ملک، پی سی بی کےڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان و دیگرعہدے دار بھی موجود تھے۔