09 Sep 2023
(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے قومی چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 67ویں قومی ہاکی چیمپئن 12 سے 23 اکتوبر تک لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی۔