09 Sep 2023
(لاہورنیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل آخری ٹریننگ سیشن مکمل کر لیا، قومی کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ اور باؤلنگ سمیت فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی بھی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے، بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون ہی بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی، پاکستان ٹیم مینجمنٹ آج حتمی پلیئنگ الیون کا فیصلہ کرلے گی۔
دوسری جانب پاک بھارت میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، میچ بارش کی نظر ہونے کی صورت میں 11 ستمبر کو بطور ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، اگر میچ مکمل نہیں ہوتا تو 11 ستمبر کو میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔