اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی ہردلعزیز اداکار علی انصاری نے اپنی 36 ویں سالگرہ منا لی

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) علی انصاری کی سالگرہ پر صبور علی نے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

متعدد ڈراموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے سبب لاکھوں دلوں میں بسنے والے اداکار علی انصاری سوشل میڈیا پر اپنی اندیکھی تصاویر سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

گزشتہ روز علی انصاری نے اپنی 36ویں سالگرہ منائی جس کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز انکی اہلیہ و اداکارہ صبور علی نے سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل "جنت سے آگے" کی اداکارہ نے سالگرہ کی دلکش تصاویر جاری کیں جس میں اس جوڑے کو اپنے خاص دن کو اور بھی یادگار بناتے اور اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصویر میں اس خوبصورت جوڑے کو پھل سے لبریز کیک کے ساتھ کیمرے کے سامنے مختلف پوز بناتے دیکھا گیا جو سب کے تعریفیں سمیٹنے میں کامیاب ہو گیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں صبور علی نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ "اگر مجھے میری زندگی دوبارہ جینے کا موقع ملے جب بھی میں تمہیں ہی تلاش کرونگی"۔

صبور علی کا مزید کہنا تھا کہ "سالگرہ مباک ہو! میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، یہ ساری محبت اور پیار اس شخص کیلئے جو بدمزاج ترین دنوں کو بھی اپنی ہنسی اور خوشی سے بھر سکتا ہے"۔

پوسٹ کے ساتھ ہی تمام مداحوں اور پرستاروں کی جانب سے علی انصاری کو سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے