اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ کیلئے سکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں: بابر اعظم

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں، کھلاڑیوں کے دل ٹوٹنے والی کوئی بات نہیں۔

پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمارا فوکس میچ پر ہے، ہم نے ٹریول بھی بہت کیا، کھیل میں ایسا ہوتا ہے،کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، سفر کا ہمیں پتا تھا، ہمیں یہاں کھیلنے کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں، سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے، ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے۔

کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم ورلڈ کپ کے لیے اپنا سکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں اور ٹیم کی بہتری کے لیے سب کام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے، کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے، میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ باؤلرز جتواتے ہیں اور مجھے ان پر یقین ہے، ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کر سکتا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری باؤلنگ کا سٹارٹ اچھا ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے مڈل میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کریں، مڈل اوورز میں ہمیں وکٹیں لینے کی ضرورت ہے لیکن ہم فنش اچھا کر رہے ہیں، افتخار احمد نے بھی اچھی باؤلنگ کی، مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں اسی لیے ہم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے