اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف اور نسیم شاہ کے جوڑ نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک بنا دیا: شعیب اختر

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے جوڑ نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک بنا دیا ہے اور یہ تینوں بے حد پراعتماد ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان تینوں کی موجودگی دوسری ٹیموں کو بتاتی ہے کہ پاکستانی باؤلنگ کتنی خطرناک ہے، تینوں باؤلرز بااعتماد ہیں، وہ رنز سے خوف نہیں کھاتے وکٹ لے کر دکھاتے ہیں۔

شاہین، حارث اور نسیم کو وسیم اکرم اور وقار یونس جیسی باؤلنگ لائن اپ کہے جانے پر شعیب اختر نے اعتراف کیا کہ تینوں فاسٹ باؤلرز بے حد ٹیلنٹڈ ہیں۔

شعیب اختر نے پاکستان کی جانب سے دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر پیدا کرنے کی صلاحیت پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز ہیں، شاہین اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، حارث بھی شاہین کے مائنڈ سیٹ یعنی وکٹ لینے کے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے۔

سابق سپیڈ سٹار نے نسیم شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم کو وکٹ لینے کے انداز سے باؤلنگ کرنی چاہیے، وہ سٹاک باؤلنگ کے بجائے وکٹ لینے کی کوشش کریں کیوں کہ ان کی بال شاہین سے زیادہ سوئنگ کرتی ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک سپنر کی کمی ہے، شاداب اگرچہ بہترین باؤلر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھی ٹیم میں ایک سپنر اور ہونا چاہیے، پاکستان کے پاس مڈل آرڈر کیلئے عبد الرزاق جیسے باؤلنگ آرڈر کی کمی ہے، ہمیں بھارت کیخلاف فہیم اشرف کو کھلانا چاہیے کیوں کہ ایسی صورت میں ہماری باؤلنگ مزید اچھی ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے