اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھنے پر بنگلا دیش اور سری لنکن کوچز نالاں

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں صرف اتوار کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے بارش کی صورت میں ریزرو ڈے (اضافی دن) رکھنے پر بنگلادیش اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچز نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور بنگلا دیش کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورو سنگھا ایشیا کپ میں صرف بھارت اور پاکستان کے سپر فور مرحلے کے میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھنے کے ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے سے بالکل خوش نہیں ہیں۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایشیا کپ کی ٹیکنیکل کمیٹی ایونٹ میں شریک تمام ممالک کی نمائندگی کرتی ہے، یہ فیصلہ کسی اور وجہ سے کیا گیا ہو گا۔

بنگلادیشی کوچ نے کہا ہے کہ ہم سے اس فیصلے کے بارے میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ہم بھی چاہیں گے کہ بارش کی صورت میں ہمیں بھی ریزرو ڈے ملے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ ایشین کرکٹ کونسل پہلے ہی فیصلہ کر چکا ہے، ہاں اگر وہ ہم سے اس حوالے سے کوئی مشاورت کرتے تو ہم اپنی رائے ضرور دیتے۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ سلور ووڈ نے کہا کہ جب انہیں صرف پاک بھارت میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا گیا تو وہ حیران ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ریزرو ڈے سے پاکستان یا بھارت میں سے کسی ایک کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں 10 ستمبر کو ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر روکا گیا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے