اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا سروسز ہسپتال کا دورہ، نئی ایمرجنسی کا افتتاح کر دیا

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سروسز ہسپتال کی 150بیڈز پر مشتمل نئی ایمرجنسی کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ کو نئے ایمرجنسی بلاک کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، پرنسپل سمز، ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، ایمرجنسی بلاک کو انفیکشن فری کرنے کیلئے پہلی مرتبہ اینٹی بکٹیریل پینٹ کا استعمال کیا گیا جبکہ آپریشن تھیٹرز میں بھی انفیکشن فری ٹائلز نصب کی گئی ہیں۔

محسن رضا نقوی نے سرجیکل، میڈیکل، پیڈیاٹرک ایمرجنسی، سی ٹی سکین، پتھالوجی اور ریڈیالوجی لیب، فارمیسی اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کم بلندی پر لگے سیلنگ فین کی بجائے بریکٹ فین اور چھتوں کی سیلنگ مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایمرجنسی کی صفائی ہر صورت میں برقرار رکھنے، مریضوں اور ڈاکٹروں کے واش رومز میں ہینڈ ڈرائیر، ڈاکٹرز اور نرسنگ رومز میں نئے اے سی لگانے کی ہدایت بھی کی، محسن رضا نقوی نے ایمرجنسی کے باہر نصب سمز کے پہلے جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔

محسن رضا نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ اسی انداز میں تمام ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے