اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کی شرح میں مزید0.96 فیصد اضافہ ریکارڈ: ادارہ شماریات

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0.96 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 26.32 فیصد کی سطح پرپہنچ گئی، حالیہ ہفتے 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی  جبکہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں ٹماٹر15 روپے، دال مسور32 روپے اور چینی 11 روپے 48 پیسے فی کلومہنگی ہوئی، لہسن 20 روپے، دال مونگ 9 روپے 73 پیسے، پیاز3 روپے اور گڑ8 روپے کلومہنگا ہوا، اسی طرح دال ماش 15 روپے 48 پیسے، ٹوٹا چاول 3 روپے کلومہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر153 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے کے دوران تازہ دودھ، آلو، انڈے، دہی اور کیلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے