اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: پاکستان کی کوششیں کامیاب، پاک بھارت میچ کا ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش رنگ لے آئیں اور ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ہاں کر دی۔

سری لنکا میں شدید بارشیں جاری ہیں اور سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس کے باعث ٹورنامنٹ کا فائنل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے دوران سری لنکا میں شدید بارشوں کے تناظر میں کئی متعدد اعتراضات اٹھائے تھے اور پی سی بی کی جانب سے بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بارش کی پیشگوئی اور ایونٹ کی ری شیڈولنگ کے حوالے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اب پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں 10 ستمبر کو ہونے والے میچ کا ریزرو ڈے بھی ہو گا، اگر 10 ستمبر کو میچ مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے