اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین، نسیم اور حارث کی ٹرائیکا ، شعیب اختر کو ’’ڈبلیوز‘‘ کی یاد آگئی

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک) راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستانی پیس بیٹری کے گُن گا دیے۔

دنیائے کرکٹ کے سب سے تیز بولر کا اعزاز رکھنے والے شعیب اختر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ شاہین شاہ، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ٹو ڈبلیوز (وسیم اکرم اور وقار یونس) کا دور یاد دلا دیا ہے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ پاکستانی پیسرز اچھی طرح جانتے ہیں کہ وکٹیں کیسے اڑانی ہیں جب کہ نسیم شاہ تو شاہین شاہ آفریدی سے بھی خطرناک بولر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی پیس اٹیک کے ساتھ پاکستانی ٹیم دنیا کی خطرناک ترین ٹیم بن چکی ہے اور اب یہ خواب نہیں ہے بلکہ پاکستانی ذہن بنا چکے ہیں کہ احمد آباد میں گرین شرٹس ہی ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹو ڈبلیوز کے نام سے مشہور پاکستانی پیسرز وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے 90 کی دہائی میں دنیائے کرکٹ میں اپنی دہشت قائم کی ہوئی تھی اور دنیا کے بڑے بڑے بلے باز ان کا سامنے کرنے سے کتراتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے